کلارک اے ٹی پی چیلنجرز کپ سنگلز کے چیمپین بن گئے

اسلام آباد (سپورٹس نیوز)کلارک اے ٹی پی چیلنجرز کپ سنگلز کے چیمپین بن گئے ،فائنل میں ترکی کے مرٹ الکایا کو آسان مقابلے کے بعد شکست ہوگئی ،جے کلارک نے فائنل 3ـ6، 1ـ6 سے جیتا ۔ جے کلارک نے کہاکہ پاکستان آکر بہت مزا آیا، اے ٹی پی ایونٹ دوبارہ ہوا تو کھیلنے ضرور پاکستان آئوں گا۔ برطانوی پلیئر نے کہاکہ یہاں کا ماحول بہت دوستانہ ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان نے پہلی بار اے ٹی پی چیلنجرز کپ کی میزبانی کی ،اے ٹی پی چیلنجرز کپ میں سترہ ممالک کے پلیئرز نے حصہ لیا۔فائنل میں ترکی کے مرٹ الکایا کو آسان مقابلے کے بعد شکست ہوگئی پاکستان نے پہلی بار اے ٹی پی چیلنجرز کپ کی میزبانی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں