کلام اقبال پڑھنے والوں کو آگے بڑھنے کا درس ملتا ہے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن غلہ منڈی کے سابق صدر میاں آصف اسلم نے کہا کہ وطن عزیزکی تاجر برادری ااور پاکستانی قوم عاشق رسول ڈا کٹر محمد اقبال کی عظمت کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جب تک ہم خیالی دنیا سے نکل کر عمل کی زندگی اور جہد مسلسل کی زندگی میں قدم نہیں رکھیں گے تو ہم اپنی منزل نہیں پا سکیں گے،کلام اقبال ایک ایسی روشنی ہے ایک ایسی تحریک ہے جو اپنے پڑھنے والوں کو آگے اور آگے بڑھنے کا سدابہار درس دیتی ہے، یہ ہو نہیں سکتا کہ آج کے اس دور میں جو کلام اقبال کو دل کی گہرائی سے مطالعہ کرے تو پھر وہ زندگی بھر کسی غیر کی غلامی، محکومی قبو ل کرے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں