کلدیپ یادیو شادی کے بندھن میں بندھ گئے

ممبئی (سپورٹس نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپنر کلدیپ یادیو نے اپنی بچپن کی دوست ونشیکا چڈھا سے شادی کر لی۔یہ شاندار شادی کی تقریب بھارت کے خوبصورت ہل اسٹیشن میسوری میں منعقد ہوئی، جہاں معروف لگژری ہوٹل کو کئی دنوں کے لیے خصوصی طور پر بک کیا گیا تھا۔دونوں کا تعلق کانپور سے ہے اور وہ بچپن سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں، کلدیپ اور ونشیکا کی گزشتہ سال لکھنو میں نجی تقریب کے دوران منگنی ہوئی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ شادی پہلے نومبر 2025 میں طے تھی تاہم کلدیپ یادیو نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے اسے مؤخر کردیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں