فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)تھانہ رضا آباد کے علاقہ کلیم شہید پارک میں مفت آٹا سنٹر پر آنے والا نوجوان 6عدد شناختی کارڈ سمیت پکڑا گیا پولیس نے دھوکہ دہی اورفراڈ کے الزام میں مقدمہ درج کرکے بازپرس شروع کردی۔کلیم شہید پارک میں مفت آٹا سنٹر کے انچارج ڈسٹرکٹ آفیسرڈاکٹر خالد اقبال نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے بتایا کہ غریب اورمستحق افراد کو آٹا تقسیم کررہے تھے کہ ایک نوجوان کوبار بار آٹا کے حصول کیلئے شناختی کارڈ سکین کرتے ہوئے پایا جس کو مشکوک پاکر حراست میں لیکر باز پرس کی توملزم افسرعلی مختلف شہریوں کے شناختی کارڈ لیکر مفت آٹا لینے آیا تھا اوراسکے قبضہ سے 6عدد مختلف افراد کے شناختی کارڈ بھی برآمد ہوئے جس پرحوالہ پولیس کروادیا۔
36