کلینک کو ڈی سیل کرنے کے عوض رشوت لینے والے گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرفراز وڑائچ نے کامیاب چھاپہ مار کر محکمہ صحت کے دو ملازمین کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق محکمہ صحت اقبال ٹائون کے انچارج ڈاکٹر ہادی نے عطائی ڈاکٹر کا کلینک سیل کیا، بعدازاں عطائی ڈاکٹر سے مک مکا کرتے ہوئے اس کے کلینک کو ڈی سیل کرنے کیلئے 70ہزار کی رشوت طلب کی اور ڈاکٹر ہادی نے اپنے دو ملازمین شہباز اور تصور حسین کو رشوت کی رقم وصول کرنے بھیجا تو مذکورہ ملازمین نے رقم وصول کی تو محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے چھاپہ مار کر دونوں ملازمین کو گرفتار کر کے رشوت کی رقم برآمد کر کے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں