کمالیہ،عدالت میں فضول کیس دائر کرنیوالے شخص کو25ہزار جرمانے کی سزا

کمالیہ(نامہ نگار)عدالت میں فضول کیس دائر کرنیوالے شخص کو 25000روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا گیا ۔ مدعی سے جرمانہ کی مد میں وصول ہونے والی رقم سے یونیورسٹی آف کمالیہ اور جوڈیشل کمپلیکس میں پودے لگائے جائیں گیں ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کمالیہ محمد اسحاق حاشر نے ایک مقدمہ میں درخواست دائر کرنیوالے شخص کو فیصلہ سناتے ہوئے 25000 روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا یا اور جرمانے کی مد میں وصول ہونے والی رقم سے یونیورسٹی آف کمالیہ اور جوڈیشل کمپلیکس میں پودے لگانے میں استعمال کر نے کا حکم دیا ۔ اس دوران ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کمالیہ محمد اسحاق حاشر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا عدالت اس حقیقت سے غافل نہیں ہے کہ فضول درخواستیں دائر کرنے کا غیر قانونی اور غیر اخلاقی رجحان محض بے گناہ اور حقیقی معترضین کو تنگ کرنے کے لیے شروع کیا جاتا ہے جو اپنی شکایات کے ازالے کے لیے عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہیں۔ قانون کی عدالتوں کا فرض ہے کہ ایسے شر پسند عناصر پر سخت پابندیاں عائد کی جائیں تاکہ فضول قانونی چارہ جوئی کی وجہ سے معاشرے میں عدم تحفظ کا کلچر اور ماحول نہ پیداہو۔ فضول مدعی جیسے برے طرز عمل کی وجہ سے انصاف کی فراہمی میں انتہائی غیر معمولی تاخیر ہوتی ہے جو بعد ازاں عدالتوں میں اعلی سے نچلے درجے تک کے مقدمات کے ناقابل تسخیر التوا یا بیک لاگ کے مترادف ہے۔
ا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں