کمالیہ،ٹریفک پولیس کی جانب سے گاڑیوں کو ریفلیکٹرز لگانے کی مہم کاآغاز

کمالیہ(نامہ نگار)دھند کے دنوں میں حادثات کی روک تھام کے لیے ٹریفک پولیس کی جانب سے ریفلیکٹر لگائے جانے کی خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا ہے گنے سے لوڈ ٹریکڑ ٹرالیوں لوڈر رکشوں مسافر گاڑیوں کو ریفلیکٹر لگائے جا رہے ہیں ۔تفصیل کے مطابق ٹریفک پولیس کی جانب سے دھندوں کی دنوں میں حادثات کی روک تھام کے لیے ریفلیکٹر لائٹس لگائی جارہی ہیں۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ٹریفک انچارج یاسر اقبال نے کہا کہ سردی کے دنوں میں دھند کے باعث اکثر اوقات حادثات پیش آتے ہیں جس کے لیے چلتے ٹریفک پولیس کی جانب سے رکشوں ،مسافر گاڑیوں اور خاص کر گنے سے لوڈ ٹرالیوں پر ریفلیکٹر لائٹس لگائی جارہی ہیں تاکہ حادثات میں کمی آسکے۔انہوں نے بتایا کہ پچھلے ایک ماہ میں تقریبا 150سے زائد حادثات رونما ہوچکے ہیں اور کئی قیمتیں زندگیاں ضائع ہوئی ہیں انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ گاڑی چلاتے وقت محتاط ڈرائیونگ کریں اور پنی گاڑیوں کی لائٹس وغیرہ ضرور چیک کریں ۔شہریوں نے اس مہم کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں