18

کمالیہ’محمد صابر رحمانی کی چوہدری اسدالرحمن سے ملاقات

کمالیہ(نامہ نگار) سابق صدر انجمن آڑھتیا ں سبزی منڈی چوہدری محمد صابر رحمانی نے سا بق ایم این اے و رہنما مسلم لیگ (ن) چوہدری اسد الرحمٰن سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران علاقائی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جبکہ رہنما مسلم لیگ (ن) و سابق ایم این اے چوہدری اسد الرحمٰن نے مسائل کیحل کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی کمالیہ چوہدری محمد صابر رحمانی نے کہا کہ چو ہد ری اسد الرحمٰن نے ہمیشہ علاقہ کی عوام کی خدمت کو ترجیح دی ہے اور اپنے دور اقتدار میں علاقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں۔ سیاسی مخالفین نے ان کے کروائے ہوئے کاموں کو اپنے نام سے منسوب کر کے عوام کی ہمدردیاں اور ووٹ حاصل کرنے کی بہت کوشش کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں