53

کمالیہ ، پیر محل روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر

کمالیہ(نامہ نگار)صدر رحمانی یوتھ ونگ کمالیہ آصف رحمانی اورعوامی وسماجی حلقوں نے کہا ہے کہ کمالیہ پیر محل روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے روڈ پر جگہ جگہ کھڈے پڑے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوتی ہے ۔اور لوگوں کی قیمتی گاڑیوں کا نقصان بھی ہوتا ہے ۔مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے متعدد گاڑیاں حادثات کا شکار ہوجاتی ہیں اور قیمتی جانوں کا ضیا ع بھی ہوتا ہیاور لوگوں کی نئی گاڑیاں کھٹارہ بن چکی ہیں سکول ،کالج اور مدرسہ جات جانے والے بچوں کو شید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ہریوں کا کہنا تھا کہ گڑھے کی وجہ سے اکثر موٹرسائیکل کے ٹائر پنکچر ہوجاتے ہیں، منزل مقصود تک بروقت پہنچنا بھی مشکل ہوجاتا ہے، رات کے وقت کسی بھی حادثے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔سڑک کے درمیان میں پڑنے والا گڑھا شہریوں کے لئے مشکلات پیدا کر رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں