کمالیہ بار الیکشن،پنجاب بار کونسل کا چیئرمین الیکشن کمیشن کو ریکارڈ جمع کرنیکا حکم

کمالیہ(نامہ نگار)کمالیہ بار ایسوسی ایشن کے سال 2026-27کے جنرل سیکرٹری کے انتخاب کیخلاف دائر انتخابی عذرداری پر کارروائی کرتے ہوئے پنجاب بار کونسل کی چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی نے چیئرمین الیکشن بورڈ کو انتخابی ریکارڈ اور تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق، کمالیہ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری کے امیدوار احسان عباس ایڈووکیٹ کی جانب سے انتخابی عذرداری دائر کی گئی، جس میں الیکشن کے نتائج کو چیلنج کرتے ہوئے سنگین بے ضابطگیوں کا الزام عائد کیا گیا۔ درخواست گزار کا مقف ہے کہ الیکشن بورڈ کے چیئرمین اور اراکین نے انتخابی دن قواعد کی خلاف ورزی کی اور ملی بھگت سے نتائج مرتب کیے ۔عذرداری میں بتایا گیا کہ ووٹر لسٹ کے مطابق بار ایسوسی ایشن کمالیہ کے کل 314ارکان ہیں، جن میں سے 22ارکان بیرونِ ملک مقیم ہیں جبکہ 12ارکان نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔ اسی طرح دو ارکان انتقال کر چکے ہیں۔ اس حسا ب سے کل 278ووٹ ڈالے جانے چاہیے تھے ، تاہم حیران کن طور پر حتمی نتائج میں 283 ووٹ کاسٹ ہونے ظاہر کیے گئے ، جو کہ انتخابی شفا فیت پر سوالیہ نشان ہے ۔چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی فخر حیات اعوان نے ابتدائی سماعت کے بعد حکم دیا ہے کہ، چیئرمین الیکشن بورڈ، انتخابی ریکارڈ سمیت اپنا تحریری جواب 28فروری 2026 تک پنجاب بار کونسل کے دفتر میں جمع کرائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں