44

کمالیہ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات11جنوری کو ہونگے،جوڑ توڑ جاری

کمالیہ(نامہ نگار)کمالیہ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 11 جنوری کو ہوں گے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری امیدواران کی جانب سے باربی کیو پارٹیو ں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کمالیہ بار کے سالانہ انتخابات11جنوری کو منعقد ہو رہے ہیں جس کیلئے کمالیہ بار ایسوسی ایشن کے امید و ا ر ا ن کی جانب سے الیکشن مہم تیزی کے ساتھ جاری ہے جوڑ توڑ ہو رہے ہیں اس سلسلہ میں امیدواران کی جانب سے وکلا کے لیے دعوتوں کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے باربی کیو پارٹیاں اور فش پارٹیاں دی جا رہی ہیں تاہم حتمی صورتحال چند روز کے بعد واضح ہو جائیگی کہ کس امیدواران کاپلڑابھاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں