کمالیہ(نامہ نگار) کمالیہ دریائے راوی مل فتیانہ کے مقام پردریائے کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، تفصیلا ت کے مطابق کمالیہ دریائے راوی مل فتیانہ کے مقام پر تقریباآج 60سے 70 ہزارکیوسک پانی ریلا گزر رہا ہے جو گزشتہ دو روز قبل ہیڈ بلوکی سے 30 سے40 ہزار کیوسک پانی کا ریلا چھوڑا گیا تھا وہ آج کمالیہ دریائے راوی مل فتیانہ کے مقام سے گزر رہا ہے جسکی وجہ سے قریبی آبادیاں موضع مل فتیانہ ،موضع جھلار سگلہ،موضع شہابل شاہ اور موضع راوی کھوکھر، مرادکے کاٹھیے اور قریبی دریائی بیلٹ کی بستیاں زیر آب آ چکی ہیںاور قریبی سینکٹروں ایکڑ آراضی پانی کی زد میں آچکی ہیں ۔دریائے راوی کے مختلف مقامات پرحفاظتی بند کٹائو پانی کی زد میں آچکے ہیں علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی کر کے اپنے مویشیوں کے ہمراہ حفاظتی بندوں اور حفاظتی مقامات پرخود کو منتقل کر نا شروع کر دیا ہے اس پر علاقہ مکینوں نے حکومت اور انتظامیہ سیاپیل ہے کہ فلفور اقدامات کئے جائے تا کہ ہماری سینکٹروں ایکڑ آراضی اور مکانوں زمینوں کو نقصان سے بچایا جا سکے۔محکمہ ایر گیشن کا مزید کہنا تھا کہ اگر مزید پانی چھوڑا گیا تو مزید ساٹھ کے قریب دیہات زیر آب آ سکتے ہیں۔
35