کمالیہ سٹی کی شکستہ سڑکوں کی وجہ سے ٹریفک جام ہونا معمول بن گیا

کمالیہ(نامہ نگار)سرپرست اعلی انجمن فلور ملز ایسوسی ایشن کمالیہ رانا عبدالغفار خاں نے اپنے ایک بیان میں کہا کمالیہ شہر بھر کی رہائشی آبادیوں کی سڑکوں و پی سی سی کی ٹوٹ پھوٹ شہریوں کیلئے مشکلات کا باعث بنی ہوئی ہے ، 3 نمبر سٹاپ سے لے کر محلہ فاضل دیوان محمود میڈیکل سٹور سے لے کر عید گاہ ضیا روڑ دھلی چوک سے محلہ عید گاہ جنڈی والا حسینیہ مسجد سمیت شہر کی اکثریتی آبادیوں میں گلیاں بازار خستہ حالی کا شکار ہیں رہائشی آبادیوں میں گلیوں کی تعمیر و مرمت پر توجہ نہیں دی جارہی اکثریتی علاقوں کی گلیاں برسوں قبل تعمیر کی گئی تھیں جو گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ اپنی افادیت کھو چکی ہیں اور اب ان پر جگہ جگہ گڑھے بن چکے ہیں جبکہ بعض علاقوں میں گلیوں کی از سر نو تعمیر تو کی گئی مگر ان میں غیر معیاری میٹریل کے استعمال کے باعث یہ گلیاں اپنی ممکنہ مدت بھی پوری نہیں کرسکیں اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہیں ۔ ناکارہ سیوریج سسٹم کے باعث گندا پانی گلیوں میں جمع ہے ۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے نوٹس لینے اورگلیوں کی تعمیر و مرمت یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں