کمالیہ(نامہ نگار)کمالیہ شہر اور گرد و نواح میں شدید دھند حد نگا صفر ٹریفک کی روانی متاثر شہریوں کو مشکلات کا سامنا۔ تفصیل کے مطابق کمالیہ شہر اور گرد و نواح میں گزشتہ روز شدید دھند چھائی رہی جس سے کاروباری زندگی معطل رہا ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی دھند کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا لوگوں نے گرم ملبوسات نکال لیے صبح کے وقت واک کے لیے انے والے لوگوں کی تعداد بھی انتہائی کم رہی دھند کا سلسلہ مزید کئی روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔دھند اورسموگ نے نظام زندگی مفلوج کردیا ہے،فضائی آلودگی کے باعث لوگوں میں نزلہ،زکام کھانسی ،بخاراوردیگرموسمی بیماریاں بڑھنے لگی ہیں،کمالیہ اورگردونواح میں جگہ جگہ کھڑے پانی سے مچھروں کی افزائش بھی لمحہ فکریہ ہیع اورلوگوں کے ڈینگی وائرس میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے،عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیکر بھرپوراقدامات اٹھائے جائیں۔
28