کمالیہ (نامہ نگار ) اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ غزالہ یاسین نے کہا ہے کمالیہ شہر کو خوبصورت بنانا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے صفائی کے نظام کو مزید موثر اور منظم بنانے کے لیے صبح کے وقت خود صفائی کے عملہ کو چیک کرنے کے کام کا اغاز کر رہی ہوں اس سلسلہ میں مجھے شہریوں کی مثبت تجاویز بھی درکار ہے شہری میری رہنمائی کرے انے والے دنوں میں وہ دیکھیں گے کہ کمالیہ علاقہ ایک مثالی علاقہ ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے افس میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ کمالیہ کے پارکس کی حالت زار کو بہتر بنایا جا رہا ہے شہریوں کی تفریح کے لیے تمام سہولیات میسر کی جا رہی ہیں کمالیہ جنرل بس سٹینڈ کی تعمیر کا کام بھی بڑی تیزی کیساتھ جاری ہے کوشش کر رہے ہیں کہ جنوری تک اس کام کو مکمل کر لیا جائے میرے دروازے عام سائلین کیلئے ہمہ وقت کھلے ہیں میرے پاس انے کیلئے کسی بھی قسم کی سفارش کی ہرگز ضرورت نہ ہے شہری اپنے جائز کام کے لیے بلا جھجک میرے افس ا سکتے ہیں اگر کسی جگہ کوئی غیر معیاری ترقیاتی کام ہوتے ہوئے دیکھے تو فوری میرے نوٹس میں لائے۔
32