2

کمالیہ ‘قبرستان میں صفائی کا آپریشن

کمالیہ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی ہدایت پر شہر بھر کے تمام قبرستانوں میں صفائی ستھرائی کا جامع آپریشن جاری ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر اور چیف آفیسر علی رضا کی نگرانی میں میونسپل کمیٹی کا عملہ خصوصی طور پر متحرک ہے تاکہ شہریوں کو بہتر اور صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے ۔میونسپل عملہ گھاس کی کٹائی، جھاڑیوں کی صفائی، کچرے کی فوری تلفی، راستوں کی بحالی اور ٹوٹی ہوئی دیواروں کی مرمت کے کاموں میں مصروف ہے ۔ متعلقہ ذمہ داران کو سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کسی بھی مقام پر گندگی، رکاوٹ یا بے ترتیبی باقی نہ رہے ۔اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے کہا کہ قبرستانوں کی صفائی اور بہتر نگہداشت ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے تاکہ شہری اپنے پیاروں کی آخری آرام گاہوں پر سکون اور احترام کے ساتھ جا سکیں۔ چیف آفیسر علی رضا نے بھی بتایا کہ تمام محکموں کو دی گئی ٹائم لائن کے مطابق کام کی رفتار مزید تیز کر دی گئی ہے اور جلد تمام قبرستان مکمل طور پر صاف ستھرے نظر آئیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں