کمالیہ میں اخوت فائونڈیشن کی بلا سود قرضہ کی فراہمی

کمالیہ(نامہ نگار)اخوت چیک ڈسبرسمنٹ کے ذریعے 30 خاندانوں میں 15 لاکھ کی رقم تقسیم کی گئی۔ سابق امیدواربرائے صوبائی اسمبلی چوہدری شاہداقبال گجر نے منتخب ہونے والوں میں چیک تقسیم کئے تقریب سے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری شاہد اقبال گجر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اخوت فانڈیشن پاکستان بھر میں مستحق افراد کو بلا سود قرضے فراہم کر رہی ہے یہ ایک صدقہ جاریہ ہے اس سے لوگ کامیابی کی منازل طے کرتے ہیں اور ایسے افراد کو مواقع فراہم کر رہی ہے جن کے پاس ہنر تو موجود ہوتا ہے لیکن سرمایہ نہیں ہوتا ہے ایسے افراد دنیا اور آخرت دونوں میں کامیاب ہوں گے اس موقع پر میاں جاوید اور میاں عرفان بھی ہمراہ تھے مینجر اسد رسول گجر نے تمام پروجیکٹس پر بریفنگ بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں