کمالیہ(نامہ نگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی دودھ تیار کرنے والوں کیخلاف کریک ڈان کیا۔ٹیموں نے کمالیہ میں اشرف ملک کلیکشن سنٹر پر چھاپہ مارا اور کارروائی کے دوران 480 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف اور مشینری ضبط کرلی گئی۔ناقص پائوڈر اور کیمیکلز ڈال کر جعلی دودھ تیار کیا جا رہا تھا۔ملک کلیکشن سنٹر میں چھپ کر پائوڈر،کیمیکلز اور خراب گھی ڈال کر دودھ جیسا سفید گاڑھا محلول تیار کیا جاتا تھا۔مزید جانچ پڑتال کے لئے دودھ کے سیمپلز لیبارٹری بھجوا دیئے گئے۔جعلی دودھ تیار کرنے والے اشرف نامی سپلائرز کیخلاف مقدمہ درج کر دیا گیا۔جعلی دودھ بنانے والے عناصر کا جڑ سے خاتمہ کرنے کے لئے عوام کا ساتھ انتہائی لازم ہے۔عوام تک معیاری دودھ کی فراہمی کے لئے بین الاقوامی طرز کا نظام لا رہے ہیں۔شہریوں تک معیاری اور صحت بخش خوراک کی فراہمی ہمارا اولین فریضہ ہے۔صحت دشمن عناصر کیخلاف فیس بک ایپلی کیشن،ٹال فری نمبر 1223 پر شکایات درج کرائی جاسکتی ہیں۔
24