کمالیہ (نامہ نگار) سرپرست اعلی چوہدری شاہد اقبال گجر گروپ سردار محمد یونس گجر نے کہا ہے کہ بہت جلد حلقہ کی سرکردہ شخصیات چوہدری شاہد اقبال گجر اور چوہدری اسد الرحمن کی حمایت کرنے والی ہے اس سلسلہ میں تمام معاملات طے پا چکے ہیں صرف اعلان ہونا باقی ہے اس حمایت کے بعد مخالفین حیران و پریشان رہ جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز غلہ منڈی کمالیہ میں کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم علاقہ میں صاف ستھری اور مثبت سیاست کا فروغ چاہتے ہیں۔
36