کمالیہ میں بھی پاسپورٹ کا دفتر بنایا جائے

کمالیہ(نامہ نگار)صدر آصف علی رحمانی یوتھ ونگ صدر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمالیہ میں پاسپورٹ دفتر بنایا جائے تاکہ تحصیل کمالیہ کی عوام کوضلع ٹوبہ میں جانا پڑتا ہے جو کہ انتہائی ظلم ہے، غریب عوام کے وقت کا ضیا ہے خواتین ، بچوں اور بوڑھوں کاجانا بہت دشوار ہے اور کرایہ بھی بہت زیادہ لگ جاتا ہے اگر حکومت اس پر توجہ دے تو تحصیل کمالیہ میں پاسپورٹ دفتر بنایا جائے تاکہ غریب عوام کی یہ مشکلات ختم ہو جائے اور عوام کو سہولت میسر آئے ہم وزیر داخلہ محسن نقوی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تحصیل کمالیہ میں فوری پاسپورٹ دفتر کی منظور ی دی جائے او رکمالیہ میں دفتر بنایا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں