کمالیہ میں تجاوزات آپریشن،متعدد سامان قبضہ میں لے لیا گیا

کمالیہ (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹر یٹر میونسپل کمیٹی اقرا ناصر کی ہدایت پر چیف آفیسر علی رضا کی زیر نگرانی شہر میں تجاوزات کیخلاف آ پریشن جاری، صدر بازار اور اقبال بازار سے متعدد سامان قبضہ میں لے لیا گیا. اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کما لیہ علی رضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز تجاوزات کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر آپریشن جاری ہے اگر تجاوزات دوبارہ کسی دکاندار نے کی تو اس کو جرمانے کے ساتھ ساتھ ایف آئی ار کا سامنا بھی کرنا پڑیگا حکومت پنجاب کی واضح پالیسی ہے کہ ناجائز تجاوزات کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں