کمالیہ میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے انتظامیہ متحرک

کمالیہ(نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لیے مہم جاری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر اور چیف آفیسر علی رضانے اپنی زیر نگرانی شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران غیر قانونی تجاوزات، سرکاری اراضی پر قبضے اور عوامی راستوں میں رکاوٹ بننے والے ڈھانچوں کو مسمار کر دیا گیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور تجاوزات کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ کمالیہ شہر کو خوبصورت اور عوامی سہولت کے مطابق بنایا جا سکے ۔ تجاوزات کے خلاف یہ آپریشن آئندہ بھی جای رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں