70

کمالیہ میں رمضان بازارنہ لگانے سے شہری پریشان

کمالیہ(نامہ نگار)رمضان بازار نہ لگائے جانے پر کمالیہ کے شہری پریشان سروے میں شہریوں کا اظہارخیال رمضان بازار نہ لگائے جانے پر کمالیہ کے شہریوں میں تشویش کی لہر مستحقین کی بڑی تعداد اس مرتبہ سستی اشیا سے محروم رہے گی۔ تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحقین کو گھر گھر راشن پہنچائے جانے کا اقدام اٹھایا گیا ہے اس مرتبہ رمضان بازار نہ لگائے گئے ہیں جس سے کمالیہ کے شہریوں میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے شہریوں نے سروے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بے نظیر انکم سپورٹ کے افراد تو پہلے ہی مستفید ہو رہے ہیں رمضان بازاروں میں عام افراد جو کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل نہ ہے وہ بھی سستی اشیا خرید سکتے تھے لیکن اس مرتبہ وہ ان سستی اشیا سے محروم رہ جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں