30

کمالیہ میں ریکارڈ توڑ مہنگائی ‘ پھل خریدنا عوام کی پہنچ سے باہر

کمالیہ(نامہ نگار) کمالیہ شہر میں رمضان المبارک کے نیک مہینے میں پھل غریب عوام کی پہنچ سے دور۔ دوکانداروں نے قیمتیں آسمان تک پہنچا دیں ہیں۔ سروے رپورٹ میں شہریوں احسن اقبال، عمر گجر، خرم شہزاد، وسیم سیف و دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جونہی رمضان المبارک کی آمد ہوئی ہے پھلوں کی قیمیں آسمانوں تک پہنچ گئی ہیں۔ جن میں سیب 400سے 500روپے فی کلو، کیلا 250روپے سے 300 روپے درجن اور خربوزے کی قیمت 100 روپے سے 120 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے۔ مہنگائی کے اس دور میں غریب عوام پھلوں کو ترس گئے ہیں۔ پہلے افطاری کے وقت دسترخوان سجانا مشکل نہیں تھا۔مگر اب یہ صر ف ایک خواب بنتا جارہا ہے۔ موجودہ حکمران مہنگائی پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں رمضان المبارک کے نیک مہینے میں بھی مہنگائی کا کم نہ ہونا حکمرانوں کے لیے شرم کی بات ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں