54

کمالیہ میں سیاسی ڈیرے ویران سرگرمیاں ٹھپ

کمالیہ (نامہ نگار) الیکشن کی واضح تاریخ سامنے نہ انے پر امیدواران کی سیاسی سرگرمیاں ماند پڑ گئی ڈیرے دن کے اوقات میں ہی بند رہنے لگے ڈیروں کی رونے کے ختم ہو گئی سیاسی ڈیروں پر ویرانیوں کے منظر پیش کرنے لگے تفصیل کے مطابق کمالیہ شہر میں بعض نئے اور پرانے سیاسی امیدواران کی جانب سے الیکشن کی تیاریاں زور و شور سے جاری تھی نگران حکومت انے کے بعد اور الیکشن میں تاخیر سامنے انے کے بعد امیدواران کی جانب سے انتخابی سرگرمیاں رک چکی ہیں جو سیاسی ڈیرے رات تین تین بجے تک کھلے رہتے تھے وہ اب شام کے اوقات میں کیا دن کے وقت بھی بند رہنے لگے ہیں ان ڈیروں پر ویرانیاں چھائی ہوئی ہیں جب ہماری اس بارے میں کچھ امیدواران سے بات ہوئی تو ان کا کہنا ہے کہ ابھی الیکشن میں تاخیر نظر آرہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں