کمالیہ میں سیلابی پانی نے مکینوں کی زندگی اجیرن بنا دی

کمالیہ(نامہ نگار)کمالیہ کے نواحی گائوں 733گ ب میں سیلابی پانی نے زندگی اجیرن بنا دی۔ ہر طرف پانی ہی پانی تھا کہ اسی دوران ایک بزرگ اور شدید بیمار خاتون کو ان کے گھر والے چارپائی پر اٹھا کر پانی کے بیچوں بیچ لے جا رہے تھے ۔ تاہم گہرا پانی آڑے آگیا اور وہ بے بس ہو گئے ۔ عینی شاہدین کے مطابق ان کی نگا ہیں مدد کے لیے پکار رہی تھیں۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور اپنی بوٹ متاثرہ خاندان تک پہنچائی۔ ریسکیو ٹیم کے جوانوں نے مہارت کے ساتھ مریضہ کو چارپائی سمیت بوٹ پر منتقل کیا اور نہایت احتیاط اور ذمہ داری کے ساتھ محفوظ مقام تک پہنچایا۔ مقامی افراد نے بروقت کارروائی پر ریسکیو ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں