کمالیہ میں علما کرام میں ماہانہ اعزازیہ کارڈ کی تقسیم

کمالیہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے علما کرام میں ماہانہ اعزازیہ کارڈ تقسیم کیے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ حکومتِ پنجاب علما کرام کی دینی و سماجی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ، اور ان کی معاونت کے لیے اعزازیہ کارڈ کا اجرا ایک اہم اقدام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد علما کرام کو باعزت اور منظم انداز میں مالی معاونت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ معاشرے کی رہنمائی کا فریضہ مزید احسن طریقے سے انجام دے سکیں۔تقریب کے دوران رجسٹرڈ علما میں کارڈز تقسیم کیے گئے اور حکومتی اقدامات کو سراہا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں