کمالیہ میں مبینہ پولیس مقابلہ،1ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا،دوسرا گرفتار

کمالیہ(نامہ نگار)کمالیہ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلہ خطرناک ڈاکو اپنی ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ایک ڈاکو گرفتار ۔تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کمالیہ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ نامعلوم ملزمان اسلحہ کے زور پر ناکہ لگا کر موٹر سائیکل چھین رہے ہیں ۔ وقوعہ کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی کمالیہ نے پولیس ٹیم کے ساتھ کاروائی کی تو نامعلوم ملزمان نے سرکاری گاڑی کو اپنی طرف آتا دیکھ کر سیدھی جان لیوا فائرنگ شروع کر دی جس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی کمالیہ معہ ملازمان پولیس نے حفاظت خود اختیاری کے تحت ہوائی فائرنگ شروع کر دی۔ مزید نفری طلب کرنے پر SHO تھانہ صدر کمالیہ ہمراہ نفری موقع پر پہنچ گئے ملزمان موٹر سائیکل سڑک کنارے پھینک کر 708 پھاٹک کراس کر کے کھیتوں میں بھاگ رہے تھے کہ ملزم کے ایک ساتھی کا فائر آگے بھاگنے والے ملزم کو لگا جو مضروب ہو کر گر پڑا اور تھوڑی دیر بعد دم توڑ گیا جبکہ دوسرے ملزم کو پولیس نے قابو کر لیا جس نے اپنے نام و پتہ اکرم بتلایا جبکہ ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت وقار شفیق کے نام سے ہوئی جو کہ سابقہ ریکارڈ یافتہ اور پنجاب کے مختلف اضلاع کو سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔ڈیڈ باڈی کو برائے پوسٹ مارٹم ہسپتال شفٹ کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں