36

کمالیہ میں مختلف واقعات میں موٹرسائیکل چوری ہوگئے

کمالیہ(نامہ نگار) مختلف واقعات میں موٹر سائیکل چوری ہو گئے، مقدمات درج۔تفصیل کے مطابق کمالیہ کے محلہ مدینہ آباد کے رہائشی محمد فیضان نے تھانہ سٹی پولیس کمالیہ کو بتایا کہ وہ اہل خانہ کے ہمراہ ذیشان کالونی کمالیہ میں ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کروانے کی غرض سے گیا تھا۔ موٹر سائیکل کو ڈاکٹر کے کلینک کے باہر پارک کر کے وہ اندر چلے گئے جب چیک اپ کروا کرواپس آئے تو نامعلوم چور اس کی موٹر سائیکل چوری کر کے لے جا چکے تھے۔ دوسرے واقعہ میں کمالیہ کے محلہ غوثیہ آباد کے رہائشی زین الرشید نے تھانہ سٹی پولیس کمالیہ کو بتایا کہ وہ اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو ذیشان کالونی کمالیہ میں جم کرنے کے لئے آیا تھا جہاں اس نے اپنی موٹر سائیکل جم کے باہر پارک کی اور خود اندر چلا گیا۔ جب کچھ دیر بعد واپس آیا تو نامعلوم چور اس کی موٹر سائیکل چوری کر کے لے جا چکے تھے۔ تھانہ سٹی پولیس کمالیہ نے تحریری درخواستیں موصول ہونے پر الگ الگ مقدمات کا اندراج کر کے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں