کمالیہ(نامہ نگار) سماجی شخصیت رانا اسرار احمد خان نے کہا ہے کہ ماہ صیام کی آمدآمد ہے منافہ خور مافیہ سرگرم ہو چکا ہے روزمرہ ضروریات زندگی کی اشیا کی قیمتوں میں اچانک سے اضافہ کر دیا گیا ہے پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال ہے شہری من مانی قیمتیں دینے پر مجبور ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر ریٹ لسٹوں کو چیک کریں اور منافہ خوری کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے تاکہ ماہ صیام میں روزمرہ ضروریات زندگی کی اشیا شہریوں کو سستے داموں مل سکیں۔
