کمالیہ(نامہ نگار)ڈی پی ا و ٹوبہ عباد ت نثا ر کے حکم پرکمالیہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری۔شراب و منشیات کا سپلائر گرفتار،14.32شراب کی بوتلیں، 2کلو500گرام چرس برآمدمقدمہ درج ۔ انسپکٹر جنرل آف پو لیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی اور ڈی پی او ٹوبہ عباد ت نثار کے حکم پرکمالیہ پولیس کی تحصیل بھر میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیا ں جاری ہیں۔ اے ایس پی کمالیہ زینب ایوب کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی کمالیہ معہ ملازمان پولیس نے مخبر کی اطلاع پرکاروائی کرتے ہوئے شراب و منشیات کے سپلائر ملزم شاہد ندیم کو شراب کی تیاری وپیکنگ کرتے رنگے ہاتھوں قابو کیا جس کے قبضہ سے 1432شراب کی بوتلیں، بھاری مقدار میں پیکنگ کا سامان اور2کلو500گرام چرس برآمد ہوئی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی عمل میں لائی گئی ہے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز,ایس ایچ اوز اورانچارج سی آئی اے کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افرادکے خلاف بھرپور طریقے سے کاروائیاں عمل میں لا ئی جائیں۔
2