کمالیہ میں منصفانہ ٹرانسپورٹ نظام کو بحال کیا جائے

کمالیہ(نامہ نگار)سابق کونسلر میونسپل کمیٹی کمالیہ رائے عارف خاں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا بس اسٹینڈ چند من پسند افراد کو نوازنے کے لیے عملا ویران کر دیا گیا ہے شہر کی بیشتر پبلک ٹرانسپورٹ کو شہر سے باہر منتقل کر دیا گیا جبکہ مخصوص افراد کی گاڑیوں کو شہر کے اندر چلنے کی اجازت دے دی گئی ہے ، جو سراسر ناانصافی اور عوام دشمن پالیسی ہے ۔ اس فیصلے کی وجہ سے طلبہ و طالبات، خصوصا یونیورسٹی اور کالج جانیوالے نوجوان، شدید مشکلات اور پریشانی کا شکار ہیں ۔ فوری طور پر اس صورتحال کا نوٹس لیکر ٹرانسپورٹ نظام کو منصفانہ اور عوامی سہولت کے مطابق بحال کیا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مسائل کا خاتمہ ممکن ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں