کمالیہ میں موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب

کمالیہ(نامہ نگار)کمالیہ شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں موسلادھار بارش نشیبی علاقے زیر آب آگئے گلی محلوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہو گیا دکانوں اور گھروں میں بھی پانی داخل ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق کمالیہ شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی بارش کا سلسلہ چار گھنٹے سے زائد دیر تک جاری رہا اس دوران کمالیہ شہر کی اہم شہراں اور گلی محلوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہو گیا جس سے شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اقبال بازار ،حاجی چوک، اسلام پورہ، اسلام نگر سمیت متعدد علاقوں میں پارش کا پانی گھروں اور دکانوں میں بھی داخل ہو گیا جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ چوہدری محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی کما لیہ کی جانب سے بارش کے پانی کو نکالنے کے لیے عملہ فیڈ میں متحرک نظر آیا بارش کا یہ سلسلہ مزید دو دن تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں