کمالیہ میں موٹرسائیکلز چوری کی وارداتیں معمول

کمالیہ(نامہ نگار)نامعلوم ملزمان موٹر سائیکلز چوری کرکے فرار مقدمات درج ۔تفصیل کے مطابق پہلے واقع میں محسن عباس نے تھانہ سٹی کمالیہ میں درخواست دی کہ نامعلوم ملزمان نے اقبال بازار میں دکان کے باہر سے اسکا موٹر سائیکل چور ی کرلیا ۔دوسرے واقعہ میں فراست عباس نے تھانہ سٹی کمالیہ میں درخواست دی کہ نامعلوم ملزما ن نے مرکزی امام بارگاہ حاجی چوک کمالیہ کے باہر سے اسکا موٹر سائیکل چوری کرلیا جس پردونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں