کمالیہ میں نہرو کی بھل صفائی و مرمت جاری ہے

کمالیہ(نامہ نگار)پنجاب بھر کی طرح کمالیہ میں بھی نہروں کی بھل صفائی کا عمل جاری ہے تمام چھوٹی بڑی نہریں بند کرکے انکی صفائی اور مرمت کی جارہی ہے ۔تفصیل کے مطابق پنجاب کے دیگر علاقوں کی طرح کمالیہ میں نہروں کو صاف کیا جارہا ہے اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ڈی او محکمہ انہار عثمان تنویرکا کہنا تھا پنجاب حکومت کی جانب سے تمام چھوٹی بڑی نہروں کو صاف کرنے اور مرمت کرنے کی مہم شروع کی گئی جس کے لیے چلتے کمالیہ میں بھی تمام نہروں کی صفائی اورمرمت کی جارہی ہے ۔اور تمام کنٹریکٹر ز کو کام پر لگا دیا گیا اور یہ عمل فروری کے پہلے ہفتے کے آخر تک مکمل ہوجائے گا نہروں کی بھل صفائی کا مقصد کمالیہ کے ٹیلوں کے اوپر پانی کی بلا تعطل فراہمی ہے اور حکومت پنجاب کی جانب سے کسانو ں کے لیے ایک انتہائی احسن اقدا م ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں