کمالیہ(نامہ نگار) ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عارف شہباز وزیر اور ڈپٹی آفیسر ٹریفک پولیس رحمان قادر کی خصوصی ہدایات پر کمالیہ میں ٹریفک قوانین سے آگاہی اور علمدرآمد کے متعلق جنرل بس سٹینڈ کمالیہ پر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں ڈرئیوارز، ٹرانسپورٹر اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ٹریفک انسپکٹر احمد کریم بھٹی نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرنے سے ٹریفک حادثات میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔ مگر افسوس کہ اکثر لوگ اس بات پر عملدرآمد نہیں کرتے جس سے آئے روز ٹریفک حادثات میں اضافہ ہورہا ہے اور بہت سی قیمتی انسانی جانیں ضائع ہورہی ہیں جبکہ بہت سے افراد عمر بھر کی معذوری کا شکار بھی ہو چکے ہیں۔ ٹریفک حادثات کی دوسری بڑی وجہ کم عمر افراد کو موٹر سائیکل، کار اور دیگر ٹرانسپورٹ کی ڈرائیونگ کی اجازت دینا ہے جو کہ ان کے والدین کا نہ صرف اپنے بچوں بلکہ پوری عوام کے ساتھ ظلم ہے۔ اس کے علاوہ لوڈر حضرات گاڑیوں کو مقررہ حد تک ہی لوڈ کریں۔
109