57

کمالیہ میں پریمئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کاانعقاد ‘ علاقہ کی ٹیموں کی شرکت

کمالیہ(نامہ نگار) نواحی علاقہ میں پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد۔ امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 122 چوہدری خوشی محمد جٹ کی بطور مہمان خصوصی شرکت۔ تفصیل کے مطابق کمالیہ کے نواحی علاقہ چک نمبر 740 گ ب میں 740 پریمیئر لیگ سیزن ون کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے افتتاحی میچ میں امیدوار برائے ایم پی اے چوہدری خوشی محمد جٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ٹورنامنٹ آرگنائزر چوہدری فاروق گریوال جٹ اورٹورنامنٹ کمیٹی کی جانب سے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھول نچھاور کئے گئے۔اس موقع پر امیدوار برائے ایم پی اے چوہدری خوشی محمد جٹ نے کھلاڑیوں میں ٹی شرٹس تقسیم کیں اور ٹورنامنٹ سیزن ون کے پہلے افتتاحی میچ کے موقع پر کھلاڑیوں سے گراؤنڈ میں جاکر ہاتھ ملاتے ہوئے انکی حوصلہ افزائی کی۔ امیدوار ایم پی اے چوہدری خوشی محمد جٹ کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کے لئے کھیل بہترین مشغلہ ہیں۔کھیل کے میدان آباد ہونگے تو نوجوان نسل بری صحبت سے بچ سکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں