44

کمالیہ میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ، شہری عدم تحفظ کا شکار

کمالیہ(نامہ نگار)نامعلوم ملزمان گھر کے باہر سے موٹر سائیکل چوری کرکے فرار مقدمہ درج ۔ تفصیل کے مطابق حبیب اللہ نے تھانہ سٹی کمالیہ میںدرخواست دی کہ نامعلوم ملزمان نے محلہ روشن شاہ اسکے گھر کے باہر سے موٹر سائیکل چوری کر لی جس پر مقدمہ درج ہوا۔نامعلوم ملزمان مویشی چوری کرکے فرار مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق محمد شرجیل نے تھانہ صدر کمالیہ میں درخواست دی کہ نامعلو م ملزمان نے اسکے احاطہ مویشیاں سے دو بکریاں چوری کرلی جس پر مقدمہ درج ہوا ۔ نامعلوم ملزمان اسلحہ کے زور پر نقدی اور موبائل چھین کر فرار مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق احمد یار نے تھانہ صد ر کمالیہ میں درخواست دی کہ اسکا بیٹا اور بھانجا مختار پیلس سے کام سے واپس آرہے تھیموضع چورہ بھوجیہ کے قریب دو نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کے زور پر روک کر نقدی اور موبائل کل مالیت 1لاکھ 10 ہزار وپے چھین لیے اور فرار ہوگئے جس پر مقدمہ درج ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں