کمالیہ میں گرانفروشوں کا راج،پرائس کنٹرول کمیٹیاں ناکام،عوام پریشان

کمالیہ(نامہ نگار)کمالیہ واہگی اڈا اوربھسی اڈا پر مصنوعی مہنگائی عروج پر ہے مرغ گوشت ہو بیف ہویا بکرے کا گوشت سبزیاں اور فروٹ کے ریٹ پنجاب سے بھی زیادہ ۔تفصیل کے واھگی اڈا بھسی بازار کے دکاندار اپنی مرضی کے ریٹ لگاتے ہیں اس مہنگائی میں غریب آدمی کا جینا محال ہو گیا ہے غریب آدمی کے بس کی بات نہیں کہ آج کی اس مہنگائی میں اپنے بچوں کا پیٹ پال سکے پرائس کنٹرول کمیٹیاں مکمل طور پر غیر فعال ہوچکی ہیں دوکاندار جو مرضی کرے افسرا ن دفتروں میں بیٹھ کر کرسی کے مزے لیتے ہیں انہیں عوام سے کوئی سروکار نہیں ہے جب بھی دکانوں کو چیک کرنے آتے ہیں ایک دوکان چیک کرکے واپس چلے جاتے ہیں سبزی فروشوں نے بھی اپنی مرضی کے ریٹ لگا رکھے ہیں کوئی ان کو پوچھنے والانہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں