2

کمالیہ میں گیس کی بندش،کمرشل و گھریلو صارفین کی مشکلات میں اضافہ

کمالیہ(نامہ نگار)کمالیہ میں سوئی گیس کی بدترین بندش کے باعث تندوروں اور ہوٹلوں پر رش بڑھ گیا۔کمالیہ شہر وملحقہ علاقوں میں موسم سرماکی آمد کیساتھ ہی سوئی گیس غائب ،غیراعلا نیہ لوڈشیڈنگ سے شہریوں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے شہر کمالیہ کے مختلف علاقوں میں گیس کی بندش کا سلسلہ جاری شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور بندش سے گھریلو معاملات متاثر ہوکر رہ گئے ہیں۔ کھانا پکانے کے وقت گیس بند ہوتی ہے جبکہ ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں اضافے سے اب گیس خریدنا عام آدمی کے لئے مشکل ہوگیا ہے سوئی گیس کی بدترین بندش سے گھروں میں ناشتہ،چائے ،کھانا تیار کرنا محال ہو گیا ہے گیس کی بندش کی وجہ سے غریب عوام ہوٹلوں اورتندوروں پر کھانا،روٹی،نان خریدنے پر مجبورہیں ۔ پکوان سنٹروں ،ہوٹلوں اور تنوروں پر رش بڑھ گیا اہل علاقہ کا اعلی حکام سے نوٹس لینے مطالبہ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں