56

کمالیہ میں ہفتہ صحت کے تحت مریضوں کے معائنے جاری ہیں

کمالیہ (نامہ نگار ) صوبہ بھر کی طرح کمالیہ میں بھی تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال میں اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی غزالہ یاسین چدھڑ نے ہفتہ صحت مہم کا افتتاح کردیا اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی غزالہ یاسین چدھڑ نے افتتاح کے بعد مختلف کاونٹرز پر سکریننگ کے عمل کا جائزہ لیا، تفصیلات بتاتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی غزالہ یاسین چدھڑ نے کہا کہ ہفتہ صحت 26اکتوبر جاری رہے گا، لوگوں کو شوگر ،بلڈ پریشر، ھیمو گلوبن کی مقدار، ہیپاٹائٹس B&C ,ایڈز اور ٹی بی کے ٹیسٹوں اور علاج کی مفت سہولت میسر ہوگی، حاملہ خواتین اور دو سال سے کم عمر بچوں کی ہیپاٹائٹس بی کی ویکسینیشن بھی مفت کی جائے گی، جن لوگوں کا ہیپاٹائٹس Bاور C مثبت ہوگا۔ان کے پی سی آر نمونہ جات بھی لیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں