کمالیہ (نامہ نگار) گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول چاہ شاموں والا کمالیہ میں “یومِ تکریم معلمین” منایا گیا. متاثرہ سماعت بچوں نے پرنسپل بشیر احمد ربانی اور معلمین کو پھول پیش کیے اور سلامی دی جبکہ پرنسپل نے معلمین عائشہ ریاض، آسیہ رفیق، اقصی افضل، عابدہ پروین، تسنیحہ بشیر، شیریں کلثوم، ظہور عالم، رزاق علی تبسم، حمیرا صدیقہ امین اور سپیچ تھراپسٹ نوزیہ محمود کو تحائف پیش کیے اور کہا کہ سپیشل بچوں کی تعلیم و تربیت اھم ذمہ داری اور عین عبادت ھے. بلاشبہ ھمارے سکول کے معلمین دیانتداری اور فرض شناسی سے خدمات انجام دے رھے ھیں. علم انبیا کی میراث ھے اور بیشک آقائے دوجہاں رحم اللعالمین نبی کریم حضرت محمد (صلی اللہ علیہ والہ وسلم)معلم اعظم ھیں۔
33