کمالیہ میں 3ستمبر کو شہدائے اسلام و ختم نبوت کانفرنس ہو گی

کمالیہ(نامہ نگار)مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ کے سیکرٹری اطلاعات شیخ شاہد اقبال نے کہا ہے کہ ختم نبوت کے خلاف عالمی سطح پر ہونے والی سازشوں پر پوری قوم کی نظریں ہیں اور ہر مسلمان اپنے ایمان کی اساس عقیدہ ختم نبوت کے دفاع کے لیے متحد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث کے کارکن ہر سطح پر ختم نبوت کا دفاع کرتے رہیں گے ۔اسی سلسلے میں مرکزی جمعیت اہلحدیث اور اہلحدیث یوتھ فورس تحصیل جھنگ کے زیراہتمام جامع مسجد الرحمن اہلحدیث، ریلوے روڈ جھنگ سٹی میں 3 ستمبر کو بعد از نماز عشا “شہدائے اسلام و ختم نبوت کانفرنس” منعقد ہوگی۔ اس کانفرنس کی صدارت مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ کے امیر حافظ ثاقب سرور ساقی کریں گے ، جبکہ پروفیسر عتیق الرحمن علوی، قاری خالد مجاہد اور دیگر قائدین خطاب کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں