کمالیہ (نامہ نگار) ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سید قرار حسین نے کہا ہے کہ اے ایس پی کما لیہ سندس اسحاق کی زیر نگرانی کما لیہ پولیس منشیات فروشوں کے خلاف سرگرم عمل ہے انہوں نے بین الاضلائی بچھو گینگ کو پکڑا ہے جن سے کئی وارداتیں بھی ٹریس ہوئی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ کمالیہ شہر میں موٹر سائیکل چوروں کا گینگ بھی پکڑا ہے جو کہ ان کی اور ان کی ٹیم کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے میں ان شاندار کارناموں پر اے ایس پی سرکل کما لیہ سندس اسحاق اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کمالیہ آمد کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے جرائم پیشہ افراد کی مکمل پکڑ دھکڑ کے لیے عوام کو ہمارا ساتھ دینا ہوگا ایسے افراد کی نشاندہی کرنی ہوگی تاکہ وہ قانون کی گرفت میں آ سکے اور ہمارا علاقہ ان جرائم پیشہ افراد سے پاک ہو سکے میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ پولیس عوام کی خادم بن کر کام کرے گی تمام سائلین کی بات کو سنا جائے گا اور موقع پر ہی ان کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا عوام کو پولیس اسٹیشن جاتے ہوئے گھبرانے کی ضرورت ہرگز نہ ہے تھانوں کو ماڈل پولیس اسٹیشن بنایا جا رہا ہے جہاں پر ان کی رہنمائی کے لیے مختلف کاونٹر بھی قائم کیے گئے ہیں شہری بلا خوف و خطر اپنی شکایت کے لیے پولیس اسٹیشن آئیں ہم ان کی دادرسی کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہیں۔
27