کمالیہ کو جلد ہی زیرو ویسٹ بنایا جائے گا’اقرا ناصر

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن پر ضلع بھر کو صاف ستھرا بنانے کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصرنے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔اسسٹنٹ کمشنر نے صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا،انہوں نے ملازمین کو زیرو ویسٹ پالیسی کے تحت علاقوں کو کلیئر کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی سربراہی میں ضلع بھر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کے پلان پر گامزن ہیں۔تحصیل کمالیہ کو جلد ہی زیرو ویسٹ بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں