کمالیہ(نامہ نگار)کمالیہ شہر میں جیب تراشوں کی بھرمار ہو گئی مسافر گاڑیوں ،اہم مقامات اوربازاروں سمیت دیگر مختلف عوامی مقامات پر جیب تراش شہریوں کی جیبوں کا صفایا کرنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند روز سے کمالیہ میں جیب تراش گروہ سرگرم ہو چکا ہے روزانہ کی بنیاد پر وارداتیں معمول بن چکی ہیں جیب تراشوں نے نماز جنازہ کی ادائیگی کے دوران بھی لوگوں کی جیبوں کا صفایا کرنا شروع کر دیا ہے پبلک مقامات جنرل بس اسٹینڈ،مسافر گاڑیوں، بازاراور مارکیٹس میں بھی جیب تراش روزانہ کی بنیاد پر وارداتیں کرنے پر میں مصروف ہیں شہری تنظیموں نے آئی جی پنجاب ،ڈی آئی جی اور ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ جیب تراشوں کے گروہ کو ٹریس کیا جائے ۔
16