کمالیہ(نامہ نگار) سماجی رہنما ؤں راشد رشید گجر، ماسٹر محمد یٰسین، چوہدری محمد امین اور محمد طارق اشٹام فروش نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ محلہ نادر آباد میں ٹف ٹائل لگوانے پر ریاض فتیانہ اور آشفہ ریاض کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ محلہ میں ٹف ٹائل لگوانے کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل کے حل کے لئے دیگر رہنماؤں کو بھی متعدد بار درخواست دی مگر کسی نے بھی کبھی کوئی کام نہ کروایا۔ اس بار اہلیان محلہ کی جانب سے ریاض فتیانہ اور آشفہ ریاض کو محلہ کے مسائل کے حل کے لئے درخواست دی جس پر دونوں رہنماؤں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے نہ صرف ٹف ٹائل لگوا دی بلکہ دیگر مسائل کے حل کے لئے بھی احکامات جاری کر دئیے۔ یہ دونوں ہی علاقہ کی عوام کے حقیقی لیڈر ہیں جو کہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے ایک آواز پر لبیک کہتے ہوئے ان کو فوری طور پر حل کرواتے ہیں۔
36