کمالیہ کے شہریوں نے پل دریائے راوی کو پکنک پوائنٹ بنا لیا

کمالیہ(نامہ نگار)دریائے راوی میں پانی کی سطح میں اضافہ، ایک طرف فصلوں کو کٹا کا سامنا، تو دوسری جانب شہریوں کی بڑی تعداد نے مل فتیانہ پل دریائے راوی کو کو بنا لیاپکنک پوائنٹ۔ تفصیل کے مطابق کمالیہ کے نواحی علا قے مل فتیانہ کے مقام پر دریائے راوی میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے ، جس کے باعث قریبی علاقوں کی فصلوں کو شدید کٹا کا سامنا ہے اور کئی ایکڑ اراضی دریا برد ہو چکی ہے ۔ کسان اپنی محنت کی فصلیں تباہ ہوتا دیکھ کر شدید پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔دوسری جانب اسی مقام پر شہریوں کی بڑی تعداد روزانہ اپنی فیملیز اور بچوں کے ہمراہ سیلابی پانی کا نظارہ کرنے پہنچ رہی ہے ۔یہاں پر کھانے پینے کی اشیا کے عارضی سٹالز بھی قائم ہو چکے ہیں۔ شہری یہاں قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوتے نظر آتے ہیں۔، جس سے یہ مقام ایک عارضی پکنک پوائنٹ کی شکل اختیار کر گیا ہے ۔اگرچہ یہ منظر شہریوں کے لیے دلکشی کا باعث ہے ، تاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ دریا کے قریب جانا خطرناک ہو سکتا ہے اور شہریوں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے ۔ انتظامیہ کی جانب سے بھی عوام کو احتیاط برتنے اور دریا کے کنارے جانے سے گریز کرنیکی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں