کمالیہ گرائمر سکول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

کمالیہ(نامہ نگار)نجی میرج ہال کمالیہ میں کمالیہ گرائمر سکول کی شاندار سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمانانِ خصو صی بانی و منتظم پیاراپاکستان ساجدکمبوہ اور انچارج پیاراپاکستان ویمن ونگ عاصمہ کوثر تھے جنہوں نے بچوں کی کامیابیوں کو سراہا اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کیے ,اس موقع پر پرنسپل واجد علی نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور محنتی سٹاف کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارے کی ترقی اور بچوں کی کامیابی میں اساتذہ کا کردار قابلِ تعریف ہے ۔ تقریب کے اختتام پر شرکا نے طلبا کے شاندار مظاہروں اور پیاراپاکستان کے فلاحی کردار کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں