کمالیہ گورنمنٹ کالج ٹیکنالوجی میں شاندار پھولوں کی نمائش

کمالیہ(نامہ نگار)گورنمنٹ کالج آف ٹیکنا لوجی کمالیہ میں موسمِ بہار کی آمد کے موقع پر ایک شاند ا ر اور رنگا رنگ پھولوں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ کالج کیمپس کو مختلف رنگوں اور اقسام کے خوبصور ت پھولوں سے سجا دیا گیا، جہاں رنگ برنگے گملوں میں آراستہ پھولوں نے دلکش منظر پیش کیااس نمائش کے لیے تعلیمی اداروں اور عوام الناس کو مختلف ذرائع سے دعوتِ عام دی گئی۔ طلبہ و طالبات، اساتذہ کرام اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پھولوں کی خوبصورتی سے بھرپور لطف اندوز ہوئے ۔ اس موقع پر نوجوانوں میں قدرتی حسن سے محبت اور ماحول دوستی کا شعور بھی اجاگر کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں